ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / مرکزی وزیر اشونی چوبے کے چہرے پر پھینکی گئی سیاہی، مریضوں کا حال جاننے گئے تھے پٹنہ میڈیکل کالج

مرکزی وزیر اشونی چوبے کے چہرے پر پھینکی گئی سیاہی، مریضوں کا حال جاننے گئے تھے پٹنہ میڈیکل کالج

Tue, 15 Oct 2019 19:28:13    S.O. News Service

بہار،15/اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر اشونی کمار چوبے جو منگل کو پٹنہ میڈیکل کالج اوراسپتال کا دورہ کر رہے تھے جس کے دوران کسی نے ان کے چہرے پر سیاہی پھینک دی۔اشونی چوبے نے اس واقعہ کے بعد کہاکہ نا صرف میرے اوپر بلکہ صحافیوں کے اوپر بھی سیاہی پھینکی گئی اور اس واقعہ کے پیچھے وہی لوگ ہیں جو پہلے جرائم کی دنیا میں سرگرم تھے۔سیاہی پھینکنے والے لڑکے نشانت جھا نے کہا ہے کہ اس کا تعلق پپو یادو کی جن ادھیکارپارٹی (جے اے پی) سے ہے۔ساتھ ہی اس نے کہا کہ یہ اس کا ذاتی فیصلہ تھا۔ حالانکہ پپو یادو نے کہا کہ وہ ایسے کسی شخص کو نہیں جانتے۔

منگل کو مرکزی صحت کے وزیر مملکت اشونی چوبے پٹنہ کے اسپتالوں کا دورہ کرنے پہنچے تھے۔بتاتے چلیں کہ بہار میں ڈینگی کا قہر اب بھی جاری ہے۔دارالحکومت پٹنہ میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد اب 1300 سے زیادہ ہو گئی ہے۔پٹنہ میں اس بیماری سے ایک سات سال کے بچے کی جہاں موت ہوئی، وہیں بی جے پی ممبر اسمبلی سنجیو چورسیا بھی اب متاثرہ لوگوں میں سے ایک ہیں۔پیر کو اکیلے پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال میں جن 294 نمونے کی جانچ ہوئی، اس میں 116 مثبت پائے گئے۔پوری صورتحال کے بارے میں پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجیو رنجن پرساد کا کہنا ہے کہ پٹنہ شہر میں ڈینگی مریضوں کے غیر متوقع اضافہ کی سب سے بڑی وجہ موسم کے اتار چڑھاو اور پانی منجمد ہونے کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی مریضوں کے ساتھ ساتھ وائرل بخار اور چکنگنیا کے بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔حالانکہ ان کا خیال ہے کہ موسم میں ٹھنڈک آنے کے ساتھ ساتھ اب مریضوں کی تعداد میں کمی آئے گی اور بہار کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اس بار ڈینگی کے مریضوں میں ایک نیا رجحان دیکھا جا رہا ہے کہ ڈینگی کے ڈنک مارنے کے باوجود مریض کا پلیٹلیٹ زیادہ نیچے نہیں جا رہا ہے۔


Share: